وقار یونس نے محمد حفیظ کوریٹائر ہونے کامشورہ دے دیا 

 وقار یونس نے محمد حفیظ کوریٹائر ہونے کامشورہ دے دیا 

 لندن(آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کوچ نے بھی محمد حفیظ کو ریٹائر ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔ سابق قومی کلاڑی اور سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کو اب ریٹائر ہو جانا چاہیے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقا ریونس نے کہا ہے کہ ہر کرکٹر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے لیکن ان کے خیال میں اب محمد حفیظ کوکرکٹ سے ریٹائر ہوجانا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات رہی ہیں اورانہوں نے طویل کیریئر کے دوران کئی بار یادگار کارکردگی پیش کی البتہ ہر کرکٹر کو ایک نہ ایک دن کھیل کو خیرباد کہنا ہے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر کے اچھا کیاہے اور وہ ابھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مزید ایک، دو سال پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ محمد حفیظ کی عمر اب 39 سال کے قریب ہوچکی ہے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020اور آئندہ چیمئنز ٹرافی کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا چاہیے۔ 

بابر اعظم، امام الحق، حارث سہیل اور شاہین شاہ آفریدی تیزی سے انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں کو سمجھتے جارہے ہیں جو پاکستان کیلیے بڑی خوش آئند چیز ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے بھی ورلڈکپ کے فوری بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے بعد ٹیم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے، کپتان کی بھی تبدیلی کا امکان۔#/s#   

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...