شعیب ملک کی کرکٹ ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہوگئیں 

  شعیب ملک کی کرکٹ ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہوگئیں 

  نئی دہلی(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام تحریر کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے لیے خدمات انجام دینے پرسراہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے گزشتہ برس جون میں ہی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ گزشتہ روز بنگلہ دیش سے میچ کے بعد شعیب ملک نے کہا کہ آج ان کا ون ڈے کیریئرختم ہوگیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شعیب ملک کے اعلان کے بعد ان کی اہلیہ اوربھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پرجذباتی پیغام شیئرکرتے ہوئے کہا ”ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اورعاجزی کے ساتھ جاری رکھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...