ملتان سے عازمین حج کی روانگی شروع،5اگست تک جاری رہے گی

ملتان سے عازمین حج کی روانگی شروع،5اگست تک جاری رہے گی

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر)ملتان سے حج آپریشن 2019ء کا آغاز ہو گیا ہے، سعودی ائیر لائنز کا7جولائی سے شروع ہونے والا حج آپریشن5اگست تک جاری رہے گا،5345سرکاری سکیم کے عازمین ملتان سے سعودی ائیر لائنز کے ذریعے سفر کریں گے،46کلو وزن لانے کی اجازت ہے 23+23کلو کے دو بیگ ضروری ہیں،حاجی زم زم خود خریدے گا،5کلو زم زم وزن میں شامل نہیں ہو گا،حج آپریشن مثالی بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار حج منیجر سعودی ائیر لائنز ملتان نذیر الدین کا خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال،انہوں نے بتایا کہ پوسٹ حج آپریشن 17اگست سے شروع ہو گا،پہلی فلائٹ جدہ سے ملتان آئے گی،15ستمبر کو پوسٹ حج آپریشن بھی مکمل کر لیا جائے گا،نذیر الدین نے بتایا کہ حاجی کو ریسٹ ہینڈٖ، لاکٹ،پاسپورٹ، ٹکٹ فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے،حج منیجر نے کہا کہ اہل پاکستان سعودی ائیر لائنز میں سفر کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں،حج آپریشن 2019ء کو ضیوف الرحمن کے جدہ اور مدینہ منورہ میں استقبال کے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں،سعودی ائیر لائنز سے سفر کرنے والوں کو اپنے گھروں سے براہ راست ائیر پورٹ پہنچنا ہے،روانگی کے وقت سے6گھنٹے پہلے رپورٹ کرنا ضروری ہے۔

ملتان/روانگی

مزید : صفحہ آخر


loading...