مریم کی نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے ترمیمی درخواست دائر

  مریم کی نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے ترمیمی درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مریم نواز نے والد نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ترمیمی درخواست دائرکردی ہے،مریم نواز نے درخواست میں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فریق بنایا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت دی گئی ہے،میاں نوازشریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے غیرقانونی طور پرنوازشریف کے ذاتی معالج کی ملاقات پر بھی پابندی عائدکردی، پارٹی عہدیداروں اورورکروں کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہے، جیل حکام کی جانب سے ملاقات کا ایک دن طے کیا جانا غیر قانونی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے مختص کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت عالیہ نے مریم نوازکوپٹیشن میں ترمیم کرنے اورڈاکٹر عدنان کوفریق بنانے کی اجازت دی تھی۔

مریم کی درخواست

مزید : صفحہ آخر


loading...