اسلام ;200;باد ہائیکورٹ میں 8جولائی سے دو ماہ کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام ;200;باد ہائیکورٹ میں 8جولائی سے دو ماہ کی تعطیلات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام ;200;باد ہائیکورٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ کے حکم کے پر اسسٹنٹ رجسٹرار نیلم جہاں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام ;200;باد ہائیکورٹ میں 8 جولائی سے 8 ستمبر تک دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ 8 جولائی سے 30 جولائی تک چھٹی پر ہوں گے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق 5 اگست سے 6 ستمبر تک چھٹی پر ہوں گے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی 8 جولائی سے 6 اگست تک سالانہ تعطیلات پر جائینگے ۔ اسی طرح جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب 8 اگست سے 6 ستمبر تک چھٹی پر ہونگے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات میں صرف ضمانت بعد از اور قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی جائے گی ۔ حبس بے جا اور قید کے نوعیت کے کیسز بھی سنیں جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سماعت کے لیے پیر سے جمعرات تک 9;58;30 سے 1;58;30 بجے کا وقت مقرر کیا گیاہے ۔ اسی طرح بروز جمعہ سماعت کا وقت 9;58;30 بجے سے 12بجے تک تک مقررکردیا گیاہے ۔ دفاتر کے اوقات جمعہ کے دن 9 بجے سے 12;58;30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں ۔

اسلام ;200;باد ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر


loading...