وفاق کی کراچی کے 3ہسپتالوں کا انتظام چلانے سے معذرت،سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ

 وفاق کی کراچی کے 3ہسپتالوں کا انتظام چلانے سے معذرت،سندھ حکومت کو دینے کا ...

  کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے کراچی کے 3 بڑے ہسپتالوں کا انتظام واپس سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت موجودہ مالی حالات کے باعث کراچی کے تین ہسپتالوں کا انتظام نہیں چلا سکتی جن میں جناح ہسپتال، ادارہ برائے امراض قلب ( این آئی سی وی ڈی)اور ادارہ امراض اطفال(این آئی سی ایچ) شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس کے مطابق وفاقی حکومت مذکورہ ہسپتالوں کے امور صوبائی حکومت کو دینے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر یگی۔یاد رہے سپریم کورٹ نے 17 جنوری کو کراچی کے جناح ہسپتال، ادارہ برائے امراض قلب اور ادارہ امراض اطفال کو وفاق کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ا ٹھا ر و یں ترمیم کے بعد وفاق کے ماتحت چلنے والے تینوں ہسپتالوں کو صوبے کے حوالے کیا گیا تھا جس کیخلاف ہسپتال کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔مگر اب وفاق نے کراچی کے تین ہسپتالوں کو بجٹ نہ ہونے کی بنیاد پر چلانے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے سندھ حکومت کو موقع دیا جا ئے کہ وہ کراچی کے تین ہسپتالوں کی واپسی کیلئے نظرثانی درخواست دائر کرے۔کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی منتقلی کے معاملے پر مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا فیصلے سے ثابت ہوگیا کراچی کے عوام سے نیازی سرکار کو کوئی سروکار نہیں۔

وفاق معذرت

مزید : صفحہ آخر


loading...