پہلی مرتبہ بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال میں کامیاب پیڈیاٹرک لیور ٹرانسپلانٹ

پہلی مرتبہ بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال میں کامیاب پیڈیاٹرک لیور ٹرانسپلانٹ

لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن چلڈرن ہسپتال اور آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر میں لاہور میں پہلی مرتبہ شعبہ صحت میں 3 سالہ بچی کا کامیاب پیڈیاٹرک لیور ٹرانسپلانٹ سر انجام دیا کیا گیاہے۔بچی کو پیدائشی جگر کی بیماری تھی۔ جگر کا ٹکڑا اس کی والدہ نے دیا۔ 10 گھنٹے کی طویل اور پیچیدہ سرجری کے بعد الحمداللہ ماں او ر بچی ٹھیک ہیں اور ICU سے ٹیپ ڈاؤن یونٹ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔یہ سرجری دنیا کے نامور پیڈیاٹرک، لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر خالد شریف، ڈاکٹر فیصل حنیف اور پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ (پیڈیا ٹرک ہیپاٹالوجسٹ اور گیٹرو ہیلوجسٹ) نے سر انجام دی۔ اس سرجری میں 62 ممبرز کی میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیم شامل تھی۔اس سرجری نے بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال آرچرڈ لاہور میں بچوں کے لیور ٹرانسپلانٹ کی بنیاد رکھ دی ہے۔ یہ ایک مکمل چلڈرن ہسپتال ہے یہاں بچوں کے کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ، 24/7 ایمر جنسی، 24/7 پیڈیاٹرکICU اور بچوں سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج میسر ہے۔یہاں بین الاقوامی تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور سرجنز ز کی زیر نگرانی بڑوں کے بھی لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کیے جا رہے ہیں۔

بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہسپتال

مزید : صفحہ آخر


loading...