ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا 9واں روز،10اضلاع میں 30ہزار یونٹس بند،لاکھوں مزدور بیروزگار

  ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا 9واں روز،10اضلاع میں 30ہزار یونٹس ...

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)آل پاکستان ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کی ہڑتال9ویں روز میں داخل ہو گئی فیصل آباد کراچی سمیت 10اضلاع میں تقریباً 30ہزار سے زائد یونٹس مکمل طور پر بند پڑے ہیں۔ جس کے باعث لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے تنظیم سے مستعفی ہونے والے جنرل سیکرٹری حاجی راسم کے مطابق 80فیصد یونٹ چل رہے ہیں جبکہ چیئرمین ایمبرائیڈری  حاجی محمد ارشد نے بتایا کہ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ سمیت دس اضلاع میں مکمل ہڑتال جاری ہے اب اس ہڑتال میں کراچی بھی شامل ہو گیا ہے ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کی ہڑتال پاکستان کی طویل ترین ہڑتال ہے جو 9روز سے مکمل طور پر اپنے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق جنرل سیکرٹری ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن حاجی راسم نے بتایا کہ حاجی محمد ارشد سلیکٹڈ چیئرمین ہے وہ ن لیگ کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ مل کر سیاست کر رہے ہیں حکومت کی طرف سے دھاگہ پر 17فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا تھا جس کے باعث اضافہ شدہ ریٹس مارکیٹ سے نہ ملنے پر ہڑتال کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 8سے دس افراد نے آپس میں مل کر ایسوسی ایشن قائم کر لی تھی لیکن اس وقت 80فیصد یونٹس چل رہے ہیں صرف 20فیصد عہدیداران کے یونٹ ہی بند پڑے ہیں اور چیئرمین کے بھانجے نے بھی اپنا یونٹس بند نہیں کیا اس کے جواب میں جب چیئرمین حاجی محمد ارشد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سمیت دس اضلاع میں مکمل طور پر ہڑتال جاری ہے یہ پاکستان کی طویل ترین ہڑتال ہے جو اپنے مؤقف پر ابھی تک ڈٹی ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں ان کی سینٹرل کمیٹی کو تھرڈ کال بھی موصول ہوئی ہیں لیکن ایسوسی ایشن اپنے فیصلہ پر اب بھی قائم ہے حاجی راسم کی طرف سے لگائے گئے الزام میں بتایا کہ جب بھی ایسوسی ایشن قائم کی جاتی ہے تو سب سے پہلے اس کے فاؤنڈرز ممبرز ہی الیکٹ ہوتے ہیں ایسوسی ایشن مفاد عامہ کے لئے کام کر رہی ہے ہڑتال کے دوران اگر کوئی یونٹ چلا رہا ہے تو ہم اس کے ساتھ بدمعاشی نہیں کر سکتے خواہ وہ  میرا بھانجا ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بڑے یونٹس کے اخراجات بھی زیادہ ہیں بلکہ چھوٹے یونٹس کٹ پرائس کرتے ہیں ان کے لئے یہ ہڑتال کی گئی ہے جبکہ ہڑتال سے دس مشینوں پر مشتمل یونٹ کو بڑے یونٹوں کی نسبت اچھے ریٹ مل رہے تھے انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی آمد پر چیمبر آف کامرس سے باقاعدہ انوائٹ کیا گیا ہے کہ میٹنگ میں شریک ہو کر ایمبرائیڈری سے متعلق مسائل کے بارے میں بتائیں میٹنگ کے بعد اگر ہڑتال ختم کرنا پڑی تو تما م ممبران سے مشاورت کے بعد ہی ختم کی جائیگی اور میرے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایمبرائیڈری

مزید : صفحہ آخر


loading...