پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی سعودی بندرگاہ آمد،پر تپاک استقبال 

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی سعودی بندرگاہ آمد،پر تپاک استقبال 

کراچی (آئی این پی) پی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ کیاہے، جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے نمائندگان نے پاک بحریہ کے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔کمانڈنگ آفیسر پی این ایس اصلت نے رائل سعودی نیول فورسزکے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور دیگر آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے مابین بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک نیوی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دورے کے دوران آفیسرز اور جوانوں کے لئے مشترکہ تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔دورے کے اختتام پرپی این ایس اصلت نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز کا دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

 پی این ایس اصلت

مزید : صفحہ آخر


loading...