پیپلز پارٹی اظہار آزادی کی جدوجہد میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،نیئر بخاری

پیپلز پارٹی اظہار آزادی کی جدوجہد میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،نیئر ...

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مطلق العنانیت سے آزاد پاکستان کیلئے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں نیئربخاری نے کہاکہ نئے پاکستان میں سنسر شپ کے ہر رہاستی سرکاری سیاسی دباؤ اور حربہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جبرو استبدار کا مقابلہ کرنا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ زور زبردستی کرداروں نے سچائی دبانے میں ہمیشہ شکست کھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ حق فتحیاب اور باطل مٹتا آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیساکھیوں کے لڑکھڑانے والوں میں آواز حق کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اظہار آزادی کی جدوجہد میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ ہے۔

نیئر بخاری

مزید : صفحہ آخر


loading...