چشتیاں، اینٹی کرپشن کی کارروائی مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سمیت 18 افراد کیخلاف مقدمہ درج

  چشتیاں، اینٹی کرپشن کی کارروائی مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے سمیت 18 افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چشتیاں (نمائندہ پاکستان) محکمہ انٹی کرپشن نے چشتیاں کے علاقہ پانڈ ایریا میں کروڑوں روپے مالیت کے چودہ سو (1400)ایکڑ سرکاری رقبہ پر قبضہ کرکے مالی فائدہ اُٹھانے اور حکومتی خزانے کو تاوان کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں حلقہ این اے 168سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے احسان الحق باجوہ سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ محکمہ انٹی کرپشن کے مطابق تحصیل چشتیاں کے موضع شعلی غربی کے علاقہ میں محکمہ انہار اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے بااثر سیاسی شخصیت محمدارشدگجر سمیت دیگر افراد کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر سرکاری زرعی اراضی نیلامی میں دے دی گئی۔جبکہ یہ رقبہ محکمہ انہار نے محکمہ وائلڈ لائف کو دیاتھا۔ محکمہ انٹی کرپشن نے شکایات پر متذکرہ سرکاری رقبہ کی انکوائری کا آغاز کیا تو محکمہ انہار میں کھلبلی مچ گئی۔ جس پر محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی اراضی چودہ سو ایکڑ ناجائز قابضین سے واگزار کروالی۔ آفیسر انٹی کرپشن عبدالقیوم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گذشتہ کئی سالوں سے سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے مالی فائدہ اُٹھانے اور تاوان کی مد میں حکومتی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ن لیگی ایم این اے احسان الحق باجوہ، محمدارشد گجر، منورڈوگر اورپٹواری سمیت اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمہ درج

مزید :

صفحہ آخر -