ن لیگ والے پارلیمان میں کچھ اور عدالت میں کچھ کہتے رہے،زرتاج گل

  ن لیگ والے پارلیمان میں کچھ اور عدالت میں کچھ کہتے رہے،زرتاج گل

 اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل نے کہاہے کہ نون لیگی ترجمانوں نے پھر سے درخت گننا شروع کر دیئے،نون لیگیوں سے بڑا جھوٹا کون ہوگا، پارلیمان میں کچھ اور عدالت میں کچھ کہتے رہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے بلین ٹری سونامی منصوبہ برداشت نہیں،نوکری کی بیڑیوں میں جکڑے ترجمان کب تک چوری اور جھوٹ کا دفاع کریں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب بغض کی ماری ہوئی ہیں،مریم اورنگزیب کو میرا مشورہ ہے کہ بلین ٹری سونامی کے بار ے میں عالمی اداروں کی رپورٹس پڑھ لیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی اداروں نے بلین ٹری سونامی کو سراہا اور کامیاب قرار دیا،ورلڈ اکنامک فورم، سوپارکو اور ناسا جیسے عالمی اداروں نے اس کی تصدیق کی ہے۔

زرتاج گل

مزید : صفحہ آخر


loading...