بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا معاملہ،عدالت نے 16 جولائی تک سماعت ملتوی کردی

بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا معاملہ،عدالت نے 16 جولائی تک سماعت ملتوی کردی

کراچی (این این آئی) انسدادہشتگردی عدالت  میں عام انتخابات 2018 بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا معاملہ،عدالت نے 16 جولائی تک سماعت ملتوی کردی۔بلاول بھٹو کی ریلی حملہ کیس کی سماعت  کے موقع پر کیس میں ضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش ہوئے پولیس کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت نے حکم دیا کہ ائندہ سماعت ہر صورت گواہوں کی حاضری یقینی بنائی جائے،عدالت نے 16 جولائی تک مزید  سماعت ملتوی کردی،ملزمان میں پی ایس 107 سے متحدہ کے امیدوار رفیق ہنگورو،کبیر،نوید،احمد،کاشان، اسماعیل و دیگر شامل مقدمے میں 13 ملزمان مفرور ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ کلری سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف جولائی 2018 مین مقدمہ درج کیا گیا،ملزمان کے خلاف،بلوہ،فساد،کار سرکار میں مداخلت و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،پولیس کا الزام  ہے کہ ملزمان نے بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے دوران پتھراو،ہنگامہ ارائی کی،ہنگامہ ارائی سے متعدد افراد زخمی،جبکہ دیگر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ آخر


loading...