ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس، ملزمان کے  خلاف مکمل دستاویزات اور گواہ طلب 

  ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس، ملزمان کے  خلاف مکمل دستاویزات اور گواہ طلب 

کراچی (این این آئی) احتساب عدالت میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن کے دو ریفرنسز کی سماعت،عدالت نے نیب سے ملزمان کے خلاف مکمل دستاویزات اور گواہ طلب کرلیے۔ہفتہ کو ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے جہاں گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت نے  برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے نیب سے ملزمان کے خلاف مکمل دستاویزات اور گواہ طلب کرتے ہوئے  مزید سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی،ڈاکٹر عاصم کے خلاف زمینوں پر قبضے، منی لانڈرنگ اور کرپشن کے دو ریفرنسز زیر سماعت ہیں،ڈاکٹر عاصم حسین نے طبی بنیادوں پر عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے

 ڈاکٹر عاصم 

مزید : صفحہ آخر


loading...