افغان صوبہ غزنی کی مسجد میں دھماکہ 2نمازی شہید،20زخمی

افغان صوبہ غزنی کی مسجد میں دھماکہ 2نمازی شہید،20زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان کے صوبہ غزنی کی ایک مسجد میں نماز ظہر کے دوران بم دھماکے میں 2  نمازی شہید اور 20 زخمی ہوگئے، داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا جو صوبہ غزنی میں واقع اہل تشیع مکتبہ فکر کی محمدیہ مسجد میں نماز ظہر کے دوران کیا گیا، زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،حملے کے نوعیت کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جارہے ہیں، افغان فوج کا کہنا ہے یہ خود کش حملہ تھا تاہم پولیس کا اصرار ہے دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی،غزنی میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان گھمسان کی جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کا بھاری نقصان کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے تاہم دیہ یاک ضلع میں سکیورٹی فورسز نے  جنگجوؤ ں کو پسپا کردیا ہے۔واضح رہے دوحہ میں طالبان وفد اور امریکہ کے درمیان افغان امن مذاکرات کا ڈرافٹ دوبارہ تیار کیا جا رہا ہے، د و سر ی جانب جرمنی کی کاوش سے آل افغان پیس کانفرنس‘ کا انعقاد بھی ہو رہا ہے تاہم اس کے باوجود افغانستان میں حملوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔    

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ اور فضائی حملے میں نو سکیورٹی اہلکاروں اور اہم جنگجو کمانڈر سمیت34، افراد  ہلا ک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کارخ میں سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے د ر میان جھڑپ میں نو سکیورٹی اہلکار، طالبان کے چیف کمانڈر ملا غیاث الدین،اور جنگجوہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ امین االلہ عا مر خل نے بتایا طالبان کمانڈر ملا غیا ث الدین کی قیادت میں طالبان جنگجوؤں نے ضلع کا رخ کے ملومہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکیوں  پر حملہ کیا، یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں سکیورٹی فورس کے 9جوانوں کی بھی موت ہو گئی اور خطرناک طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجو مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ میں 15 سے زائد جنگجو اور چھ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ہرات پولیس کے سربراہ نے بتایا سکیورٹی فورس کی جانب سے صوبے کے دیگر مقامات میں جنگجوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ دریں اثنا جنوبی قندھار صوبہ کے معروف ضلع میں طالبان کے کمین گاہ پر فضائیہ کے حملے میں مجموعی طور سے 25 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغانستان

مزید : صفحہ آخر


loading...