پرانا پاکستان واپس لینے کیلئے اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، احسن اقبال 

  پرانا پاکستان واپس لینے کیلئے اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، احسن اقبال 

 نارووال (آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو سلیکشن سے ہم پر مسلط کیا گیاہے  ہم اب اور انتظار نہیں کرسکتے ہم نے پرانا پاکستان واپس لیناہے  ہمارے اوپر اناڑی، نا لائق اور نا تجربہ کار حکومت مسلط کردی گئی ہے۔ ناروال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کوترقی کے راستوں پر گامزن کیا  آج وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ترقی کا پہیہ پیچھے کردیا ہے، معیشت کی بری حالت کی وجہ کھلاڑی اور ٹیم کا اناڑی پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسی ایماندار حکومت ہے جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاہے  اگر دنیا میں آسکر دیا جائے تو عمران خان کودھوکے بازی میں ملنا چاہئے  یہ کہتے ہیں کہ موت سے نہیں ڈرتا مگریہ تو نہتی لڑکی کے جلسے سے ڈر گئے ہیں۔

احسن اقبال 

مزید : صفحہ آخر


loading...