بجلی کی طلب اور صارفین کے بلوں میں کمی کیلئے ٗUPSکا استعمال روکنے کا فیصلہ

بجلی کی طلب اور صارفین کے بلوں میں کمی کیلئے ٗUPSکا استعمال روکنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت نے بجلی کی طلب اور صارفین کے بلوں میں کمی لانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا، پیپکو نے صارفین کی جانب سے یو پی ایس کے استعمال کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔پیپکو نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا، پیپکوکے مطابق سالانہ لاکھوں یونٹس یو پی ایس کی بیٹریاں چارج کرنے میں استعمال ہو جاتے ہیں، یو پی ایس کی چارجنگ سے صارفین کو اضافی بلوں کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے،مراسلہ میں یو پی ایس کے استعمال کی روک تھام سے بجلی اور بلوں کی بچت کی جا سکے گی،صارفین کو گھروں سمیت دیگر مقامات میں یو پی ایس کے استعمال سے روکنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
 یو پی ایس

مزید :

صفحہ اول -