ٹوئٹر پر مریم نواز،فری نوازشریف ٹاپ ٹرینڈ 

ٹوئٹر پر مریم نواز،فری نوازشریف ٹاپ ٹرینڈ 

 لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد مریم نواز اور فری نواز شریف ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ جب کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے بعد اپنی والدہ کی قبر پر حاضری کی تصاویر پر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پریس کانفرنس میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس دینے والے احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو منظر عام پرلانے کے بعد مریم نواز دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور کافی دیر تک مریم نواز کا نام پہلے ٹاپ ٹرینڈ رہا جب کہ فری نواز شریف دوسرا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ اس کے بعد مریم نواز شریف نے والدہ کی قبر پر حاضری، پھولوں کے ساتھ دل بنانے کی تصاویر بھی ٹرئٹر پر شائع کردیں اور ایک شعر بھی تحریر کیا۔ منصف بھی چیخ اٹھے انتہاہِ ظلم ہوئی تھی۔۔مانے کہ جھکایا تھا ترازو خوفِ حکمراں سے۔اس کے بعد انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی کہاکہ نواز شریف کو اللہ تعالی نے آج سرخرو کر دیا!۔الحمدللہ رب العالمین۔۔۔ ہم سب جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے۔ امی سے زیادہ خوش آج کون ہو گا؟ پریس کانفرنس سے سیدھا امی کے پاس گئی۔

ٹاپ ٹرینڈ

مزید : صفحہ اول


loading...