ججز کیخلاف ریفرنس کی سماعت 12 جولائی کو مقرر،سپریم کورٹ بار کا یوم سیاہ کا اعلان

  ججز کیخلاف ریفرنس کی سماعت 12 جولائی کو مقرر،سپریم کورٹ بار کا یوم سیاہ کا ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ججز کے خلاف ریفرنس کی آئندہ سماعت 12جولائی کو مقرر کردی گئی،سپریم کورٹ بار نے اس روز یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل بارہ جولائی کو جمعہ کے روز ججز کیخلاف ریفرنسز پر سماعت کریگی، وکلا اس روز ججز کیساتھ اظہار یکجہتی کرینگے اور یوم سیاہ منائیں گے تاہم ہڑتال کا فیصلہ بار کونسلز کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ ریفرنسز کیخلاف احتجاج کو مزید موثر بنایا جائے گا، احتجاج کی حکمت عملی کیلئے دس رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ججز کیخلاف ریفرنس

مزید : صفحہ اول


loading...