منشیات کیس،فیصل آباد سے راناثناء اللہ کے 15ساتھی گرفتار

  منشیات کیس،فیصل آباد سے راناثناء اللہ کے 15ساتھی گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں فیصل آباد سے2 عوامی نمائندوں اورمنشیات فروش سمیت 15افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ رانا ثنا اللہ کیلئے منشیات فروخت کر تے تھے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب کے حلقے میں تعینات پولیس افسران سے بھی تحقیقات کی جائیگی۔دوسری جانب کیمپ جیل میں دل میں تکلیف ہونے پر لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے پی آئی سی بھجوا دیئے گئے ہیں۔ جن کی رپورٹ موصول ہونے پرعلاج کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

منشیات کیس/رانا ثناء

مزید : صفحہ اول


loading...