ویڈیو کے آڈٹ کیلئے تیار، چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں،مسلم لیگ (ن)

  ویڈیو کے آڈٹ کیلئے تیار، چیف جسٹس سوموٹو ایکشن لیں،مسلم لیگ (ن)

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو ویڈیو پیش کی گئی وہ انصاف کے حصول پر سوالیہ نشان ہے اگر وہ شخص جو تین دفعہ اس ملک کا وزیر اعظم رہا اس کو بھی انصاف نہیں مل سکتا تو عوام کو انصاف کیسے مل سکتا ہے، مریم نواز نے یہ مقدمہ چیف جسٹس اور پاکستان کی عوام کے سامنے رکھا ہے، ویڈیو کی کریڈیبلٹی جہاں مرضی ہے آڈٹ کرائیں،ہم تعاون کریں گے۔ چیف جسٹس کو اس پر سوموٹو لینا چاہیے ہفتے کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام جانتی ہے کہ نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن نہیں کی جج صاحب نے خود ویڈیو میں تسلیم کیا کہ ان پر پریشر تھا۔ حکومت سلیکٹڈ ہے اسکی اپنی کوئی زبان نہیں،جب دودھ کے ڈبوں پر سوموٹو لیا جا سکتا ہے تو تین دفعہ کے وزیر اعظم کا معاملہ ہے نواز شریف پر جھوٹے الزام لگائے گئے ان کی بے گناہی کا ثبوت عوام کے سامنے پیش کیا۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کئی ثبوت اور گواہ ہیں اگر فرانزک کی ضرورت پڑی تو ہم پورا تعاون کریں گے۔ ہفتہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حسین نواز نے کہا ہے کہ تصدیق کرتا ہوں کہ ہمارے پاس اور بھی بہت کچھ ہے ہم نے مختلف دائرہ کار اور وجوہات کی بنا پر مزید معلومات کو سنبھالے رکھا ہے۔

مسلم لیگ (ن)

مزید : صفحہ اول


loading...