وزیراعظم عمران خان نے ولادی میرپیوٹن کی دورہ روس کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم عمران خان نے ولادی میرپیوٹن کی دورہ روس کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک روس تعلقات میں نیا اور اہم سفارتی موڑسامنے آ گیا،روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی۔سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں دی گئی، وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر نے کہا اگر آپ روس میں ہونیوالی کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے تو انہیں بہت خوشی ہوگی، روسی صدر کے ان کلمات کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ضرور آؤں گا۔ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس جائینگے جہاں وہ کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔شیڈول کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4-6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا، وزیراعظم بطور روسی صدر کے مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

دعوت قبول

مزید : صفحہ اول


loading...