اپوزیشن کا فیصلہ کسی طور درست نہیں بلکہ عدم استحکام کی سازش ہے

  اپوزیشن کا فیصلہ کسی طور درست نہیں بلکہ عدم استحکام کی سازش ہے

حکمران جماعت کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے اپوزیشن کا چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا اقدام موجودہ سیا سی حالات میں کسی بھی طرح سے کوئی درست فیصلہ نہیں کیونکہ اسوقت ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے لیکن اپوز یشن کبھی اے پی سی تو کبھی رہبر کمیٹی کے اجلاس بلا کر ملک کو سیاسی طور پر عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، اپوزیشن کو چاہئے وہ حکومت کیساتھ مل کرکام کرے اور سازشوں کی سیاست سے باز آجائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا چونکہ اپوزیشن کے پاس سازشوں کے علاوہ اور کرنے کو کچھ نہیں،اسلئے وہ خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے کبھی بجٹ کو بنیاد بنا کر سیاست چمکاتی ہے تو کبھی چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا شوشہ چھوڑتی ہے،اس ایشو پر اپوزیشن جماعتیں خود متفق نہیں،اپوزیشن کا اتحاد حکو مت مخالف نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ اول


loading...