چیئرمین سینیٹ وہ کردارادا ہی نہیں کر رہے جو انہیں کرنا چاہیے تھا
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے یہ بات سچ ہے چیئرمین سینٹ کو کامیاب پیپلز پارٹی کے سر براہ آصف علی زرداری نے ہی کروایا تھا، اسوقت ان کا وہ فیصلہ ٹھیک تھا لیکن اب چونکہ موجودہ سیاسی حالات میں چیئرمین سینٹ وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو ان کو کرنا چاہئے تھا اسلئے اپوزیشن کی سب جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین سینٹ کیخلاف ایک قرار داد لائی جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اے پی سی اور رہبر کمیٹی کے اجلاسوں میں ہونیوالے فیصلوں کی پابند ہے اب پوری اپوزیشن کا یہی فیصلہ ہے چیئرمین سینٹ کیخلاف قرار داد لائی جائے تو ہم اس کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور رہبر کمیٹی جو بھی فیصلے کر ے گی پیپلز پارٹی ان پر من و عن عمل کرے گی لیکن کوئی بھی ایسا کام نہیں کرے گی جس سے جمہوریت کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ ہو لیکن ہم ہر وہ کام کریں گے جو ہمیں آئین و قانون اجازت دیتا ہے۔
لطیف کھوسہ