ابترحالات کی ذمہ دار حکومت چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی آئینی حق

  ابترحالات کی ذمہ دار حکومت چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی آئینی حق

جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے اگر اپوزیشن چیئرمین سینٹ کے آئینی رول سے مطمئن نہیں تو ان کیخلاف ایک قرار داد لانا کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی کام نہیں،رہی بات آپکے سوال کی موجودہ حالات میں ایسا کرنا چاہئے کہ نہیں تو حالات کی خرابی کی ذمے داری خود حکومت پر عائد ہوتی ہے جس نے ٹیکسوں کا بازار گرم کرکے ہر ایک کا سانس لینا مشکل کردیا ہے کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں جو حکومت سے خوش ہو۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا حکومت خود اپنی پالیسیوں سے حالات خراب کر ر ہی ہے اور ملک کو انارکی اور انتشار کی طرف لیکر جارہی ہے اگر حکومت عوام کو ڈلیور کرتی تو آج ملک کے سیاسی اور معاشی طور پر یہ حالات نہ ہوتے جو آج بن چکے ہیں یہ پہلی حکومت ہو گی جس نے خود اپنے خلاف ایک ایسی فضا پیدا کررکھی ہے کہ کسی کو ان کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے کسی جواز کی ضرورت ہی نہیں۔

غفور حیدری

مزید : صفحہ اول


loading...