اپوزیشن کا فیصلہ غلط، معاشی استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ضروری

  اپوزیشن کا فیصلہ غلط، معاشی استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ضروری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ فاروق ستار نے کہا ہے اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کا فیصلہ میرے خیال میں کوئی درست فیصلہ نہیں،اپوزیشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے جس سے ملک میں سیاسی طور پر کوئی انتشار پھیلنے کا زرا سا بھی اندیشہ ہو۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا اس وقت ضرورت اس بات کی ہے ملک کی سب سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہوں کہ ملک کو کیسے معاشی طور پر مضبوط اور عوام کی حالت کو کیسے بہتر کرنا ہے اس وقت عام آ د می مہنگائی کی چکی میں پس کررہ گیا ہے اسلئے انہیں ریلیف دینے کیلئے حکومت اور اپوزیشن سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہئے اور ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے کہ ہم معاشی طور پر مضبوط ہو جائیں۔

فاروق ستار

مزید :

صفحہ اول -