ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ 1739افسروں اہلکاروں کے تبادلے

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ 1739افسروں اہلکاروں کے تبادلے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بڑے شہروں کے ریجنل دفاتر میں سینکڑوں افسروں و اہلکاروں کے تبادلے کردئیے گئے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں گریڈ 9سے 16 تک کے 726،لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق جن ریجنز میں تبادلیکیے گئے ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ پشاور،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،کوئٹہ، ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ،ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا بھی شامل ہیں۔

ایف بی آر تبادلے 

مزید : صفحہ اول


loading...