سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیرات ابن رسا انتقال کر گئے

سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیرات ابن رسا انتقال کر گئے

لاہور (لیڈی رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خیرات ابن رسابقضائے الہٰی انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار سات جولائی بعد نماز عصر ساڑھے پانچ بجے جامعہ مسجد پنجاب یونیورسٹی  میں ادا کی جائیگی،دریں اثناء وائس چا نسلر پنجا ب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے پروفیسر ڈاکٹرخیرات ابن رساکے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ڈاکٹر ابن رسا کی خدمات کوہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا  کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء اور مرحوم کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مرحوم شعبہ آرگینک کیمسٹری میں بین الاقوامی شہرت کے حامل تھے۔انہوں نے دسمبر 1976تادسمبر1984(آٹھ سال) بطور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی میں اپنی خدمات انجام دیں۔

ابن رسا انتقال

مزید : صفحہ اول


loading...