غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ جلد شروع ہوگا،ٹرمپ

  غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ جلد شروع ہوگا،ٹرمپ

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دفعہ پھر اعلان کیا ہے کہ امیگریشن چھاپوں کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا جس کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو وسیع پیمانے پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ اس عمل کی تاریخ کا انکشاف ہونے کے بعد پکڑ دھکڑ کو ملتوی کر دیا تھا۔گزشتہ شام وائٹ ہاؤس میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں جشن آزادی کے ویک اینڈ ختم ہونے کا انتظار ہے جس کے بعد بھرپور کارروائی شروع ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ ان دنوں 2020ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے اپنی مہم چلا رہے ہیں، جس کے دوران وہ مسلسل غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے کا ااعلان کرتے رہے ہیں، جس سے وہ ان امیگریشن کے مخالف ووٹرز کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امیگریشن افسروں کی یہ کارروائیاں چھاپے نہیں ہیں۔ یہ تو ان افراد کو ملک سے باہر نکالنے کا عمل ہے، جو گزشتہ برسوں میں غیر قانونی ذریعوں سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔ 

ٹرمپ

مزید : صفحہ اول


loading...