دہشتگرد گروپوں کیخلاف ٹھوس کاروائی تک پاکستان سے بامعنی مذاکرات نہیں ہوسکتے،بھارت

  دہشتگرد گروپوں کیخلاف ٹھوس کاروائی تک پاکستان سے بامعنی مذاکرات نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے ایک بار پھر مذاکرات کاراگ الاپتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان بھارت مخالف گروپوں کی سرگوبی کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کرتا تب تک ملک کے ساتھ کوئی بامعنی مذاکرات نہیں کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خارجہ امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات کرنے کا خواہاں ہے تاہم اس کے لئے پاکستان کو پہلے ماحول سازگار بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان کی جانب سے قابل یقین کارروائی نہیں لی جاتی، دہشتگردی کی دراندازی کے خلاف بھارت کے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قابل یقین حد تک دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کا تہہ کر لینا چاہئے انہوں نے گیند پاکستان کے پارلے میں ہے کہ وہ اس طرح کا ماحول پیدا کرے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد پار دہشتگردی اور دہشتگردوں کے ڈھانچے کو نتیجہ خیز اقدامات کے ذریعہ منہدم کرے۔ تب تک بھارت سرحد پار جانے والی کارروائی کا جواب دیتا رہے گا۔ کیونکہ دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان کی حمایت حاصل رہتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی لگاتار کوششوں سے عالمی سطح پر اس بات کو محسوس کیا گیاہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کی اعانت کی جا رہی ہے۔
بھارت 

مزید :

صفحہ اول -