بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف ملک بھر میں تاجر تنظیموں کا 13جولائی کو ہڑتال کا اعلان

بجٹ میں ٹیکسز کیخلاف ملک بھر میں تاجر تنظیموں کا 13جولائی کو ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں نے ٹیکسوں کے خلاف13جولائی کوہڑتال کا اعلان کیا ہے۔  ملک بھر کی تاجر تنظیموں کا وفاقی بجٹ میں نافذ کردہ ٹیکسز کے حوالے سے مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری، صدر آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب محمد اشرف بھٹی اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران بلوچستان محمد اجمل بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں نافذ ٹیکسز کے خلاف 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ نافذ ہونے والے ٹیکسز کیخلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے تاہم اب مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13جولائی کو ملک بھر میں مکمل طور پر شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک اور غیر معینہ مدت کی شٹر ڈاؤن ہڑٹال کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تاجر تنظیمیں /ہڑتال

مزید : صفحہ اول


loading...