ورلڈکپ،سری لنکا بھارت میچ کے دوران جہاز کے ذریعے کشمیر کے حق میں بینرز لہرا دیئے گئے

  ورلڈکپ،سری لنکا بھارت میچ کے دوران جہاز کے ذریعے کشمیر کے حق میں بینرز ...

لندن(آئی این پی)کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز لندن کے لیڈز گراؤنڈ تک جا پہنچی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کر کٹ ورلڈ کپ 2019میں سری لنکا اور بھارت میچ کے دوران جہاز کے ذریعے کشمیر کے حق میں بینرز لہرا دیے گئے، ہفتہ کوکرکٹ ورلڈ کپ گرو پ کا آخری میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ جاری تھا اچانک ایک چھوٹا جہاز میدان کی فضا میں پہنچ گیا جس کے پیچھے جسٹس فار کشمیر کا بینر لہراتا نظر آیا۔ہیڈنگلے گراؤنڈ میں بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران کشمیر کی آزادی کی گونج مچ گئی اور جہاز بینر کے ہمراہ میدان کے چکر لگاتا رہا۔کشمیر کی حمایت میں بینر لہراتا جہاز جونہی میدان کی فضا میں پہنچا تو نیچے موجود شائقین نے کشمیر کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیے جبکہ میچ کے دوران ایک اور جہاز بھی کشمیر کی حمایت میں بینرز لیے میدان میں داخل ہوا، جہازوں کے پیچھے کشمیر کی آزادی اور کشمیر میں نسل کشی روکنے(انڈیا سٹاپ جینوسائیڈ اینڈ فری کشمیریز) کا بینر لہرا رہا تھا۔ترجمان آئی سی سی نے کہا ہمیں افسوس ہے اس طرح کا معا ملہ دوبارہ ہوا۔ ہم مقامی پولیس کیساتھ مل کر اس طرح کے پیغامات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امید ہے پولیس اس طرح کا واقعہ دو با رہ نہیں ہونے دے گی۔واضح رہے ایٹمی طاقتیں رکھنے والے پڑوسی ممالک پاکستان اور بھارت کے در میا ن کشمیر کی آزادی کیلئے متعدد جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔

جہاز چکر

مزید : صفحہ اول


loading...