فیاض الحسن چوہان کا محکمہ تبدیل، وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا

فیاض الحسن چوہان کا محکمہ تبدیل، وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا

لاہور (آئی این پی)  صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کرکے وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا، گذشتہ روز فیاض الحسن چوہان نے بطورصوبائی وزیر حلف اٹھایا تھا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا حلف اٹھانے کے 24 گھنٹے میں محکمہ تبدیل کردیاگیا، ترجمان وزیر اعلی پنجاب شہباز گل نے کہا فیاض الحسن چوہان کو وزارت کالونیز کا قلمدان دے دیا گیا ہے، وہ کالونیز کے معاملات کو دیکھیں گے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید : صفحہ اول


loading...