اسحاق ڈار کو پاکستان لانے کیلئے برطانیہ کیساتھ معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے 

   اسحاق ڈار کو پاکستان لانے کیلئے برطانیہ کیساتھ معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان لانے کیلئے تاحال برطانیہ کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے،حکومت نے برطانیہ سے معاہدے کے لئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں سے قانونی رائے طلب کر لی،برطانیہ نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانیہ سے پاکستان لانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا۔وزارت خارجہ نے برطانیہ سے ممکنہ معاہدے کا ڈرافٹ وزارت داخلہ کو ارسال کیا ہے جس پر وزارت داخلہ نے برطانیہ سے معاہدے کیلئے نیب، ایف آئی اے اور  وزرات قانون سے رائے طلب کی گئی  ہے۔متعلقہ اداروں اور وزراتوں کی قانونی رائے کے بعد برطانیہ سے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 اسحاق ڈار

مزید : صفحہ اول


loading...