بغیر کسی تحقیق کے ویڈیو ٹیپ کا سہارا لینے والے کو سزا بھی ہوسکتی ہے، فروغ نسیم

  بغیر کسی تحقیق کے ویڈیو ٹیپ کا سہارا لینے والے کو سزا بھی ہوسکتی ہے، فروغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ بغیر کسی تحقیق کے ویڈیو ٹیپ کا سہارا لینے والے کو سزا بھی ہوسکتی ہے اور اس کی سزا چھ ماہ قید ہے۔ہفتے کے روز فروغ نسیم نے کہا کہ ویڈیو ٹیپ کو فیصلے سے پہلے پیش کیا جاتا، اب کچھ نہیں ہوسکتا، بغیر کسی تحقیق کے ویڈیو ٹیپ کا سہارا لینے والے کو سزا بھی ہوسکتی ہے اور اس کی سزا چھ ماہ قید ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا ویڈیو ٹیپ کے بعد لندن فلیٹس اور دیگر چیزیں ختم ہوجاتی ہیں؟انہوں نے کہا کہ پہلے ویڈیو کی تحقیقات کرنی چاہئے تھی اور پھر پریس کانفرنس کرنی چاہئے تھی، نا صر بٹ ان کے آدمی ہیں تو پھر یہ ویڈیو پہلے عدالت میں کیوں پیش نہ کی؟ وزیر قانون نے کہا کہ اس ویڈیو کا نواز شریف کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
فروغ نسیم

مزید :

صفحہ اول -