بھارت،راجیو گاندھی کی قاتلہ کوبیٹی کی شادی کیلئے پیرول پر رہا کر دیاگیا

بھارت،راجیو گاندھی کی قاتلہ کوبیٹی کی شادی کیلئے پیرول پر رہا کر دیاگیا

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی عدالت نے سابق وزیراعظم راجیوگاندھی کے قتل کی مجرمہ کو 30روز کے پیرول پر رہا کردیا۔ی سری ہران نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے عدالت میں 6ماہ کے پے رول پر رہائی کی درخواست دی تھی تاہم چنائی عدالت نے انہیں ایک ماہ کے پیرول پر رہائی دے دی۔خیال رہے کہ راجیو گاندھی پر حملے کے بعد جب انہیں گرفتار کیا گیا تو حاملہ تھیں اور جیل میں ہی بچی کو جنم دیا۔نلنی سری ہران کی بیٹی برطانوی شہریت رکھتی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔

رہا

مزید : صفحہ اول


loading...