سندھ کو3بڑے ہسپتالوں کی واپسی سے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا،مرتضی وہاب

  سندھ کو3بڑے ہسپتالوں کی واپسی سے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا،مرتضی وہاب

کراچی(آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات،قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں کی منتقلی کے معاملہ پر وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت ان تینوں ہسپتالوں کو احسن طریقے سے چلارہی تھی لیکن نیازی سرکار صوبائی معاملات میں مداخلت سے بازنہ آئی۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہیہ کیسی حکومت ہے جو عوام کے مسائل پر اپنے فنڈز کو ترجیح دے رہی ہے، اب عوام چاہتی ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اب ان کی جان چھوڑ دیں۔

مرتضیٰ وہاب

مزید : صفحہ آخر


loading...