مریم کی نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے ترمیمی درخواست دائر

مریم کی نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کیلئے ترمیمی درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مریم نواز نے میاں نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کی اجازت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ترمیمی درخواست دائرکردی،مریم نواز نے جیل میں اپنے والد میاں نوازشریف سے ہفتے میں دوبار جیل میں ملاقات کی اجازت کے لئے ترمیمی درخواست دائر کردی ہے جس میں میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے میاں نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت دی گئی ہے،میاں نوازشریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب نے غیرقانونی طور پرنوازشریف کے ذاتی معالج کی ملاقات پر بھی پابندی عائدکردی، پارٹی عہدیداروں اورورکروں کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہے، جیل حکام کی جانب سے ملاقات کا ایک دن طے کیا جانا غیر قانونی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ میاں نواز شریف سے ہفتے میں دو روز ملاقات کے لئے مختص کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت عالیہ نے مریم نوازکوپٹیشن میں ترمیم کرنے اورڈاکٹر عدنان کوفریق بنانے کی اجازت دی تھی۔

ترمیمی درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر


loading...