ملکی معا شی حا لا ت جلد ٹھیک ہو جا ئیں گے،قلندر خان لودھی
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے وزیر خورا ک حاجی قلندر خا ن لو دھی نے کہاہے کہ ملکی معا شی حا لا ت جلد ٹھیک ہو جا ئیں گے آج ملکی معا شی حا لا ت خراب ہونے کی اصل ذمہ دا ر سا بق حکو متیں ہیں سابقہ حکمرا نو ں نے ملک کے وسائل کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹ کربیرون ممالک لے گئے۔ انشا اللہ اب حکو مت ایک دیا نتدار اور ملک مخلص شخص کے ہا تھ میں ہے جو ملک کولوٹنے وا لو ں سے لوٹا ہواپیسہ وا پس لے کرملک کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گا۔۔ان خیا لا ت کااظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز کھو کھر میرا حو یلیا ں میں سو ئی گیس کے افتتا ح،حو یلیا ں ٹا ؤ ں ہا ل میں پبلک ڈے اور ایبٹ آباد میں دا دی اما ں ریسٹو رنٹ کے افتتا ح کے موقع پر عوا م سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر رکن قو می اسمبلی علی خا ن جدو ن بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔حو یلیا ں ٹا ؤ ں ہال میں پبلک ڈے کے موقع پر صو با ئی وزیر خورا ک حا جی قلندر خا ن لو دھی اور رکن قومی اسمبلی علی خا ن جدو ن نے عوا می مسا ئل سنے اور موقع پر درخواستو ں پر احکا ما ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ملکی معا شی حا لا ت کمزور ہو نے کے با وجود پا کستا ن تحریک انصا ف کی حکو مت عوا م کو ہر ممکن ریلف فرا ہم کر نے کی بھر پو ر کو شش کر رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ انشا اللہ رواں ما لی سا ل میں حو یلیا ں کے مختلف گا ؤ ں میں سڑکو ں، پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی اور تعلیم کے مسا ئل پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے۔انہو ں نے چمبہ،کا لو میرا،نو شہرہ اور دیگر تما م دیہاتوں کے عوا م سے کہا کہ وہ تما م کا م آپ کی مشاورت سے کر یں گے۔