افغانستان،جھڑپ اور فضائی حملے،طالبان چیف کمانڈر ملاغیاث سمیت 34جنگجو ہلاک

افغانستان،جھڑپ اور فضائی حملے،طالبان چیف کمانڈر ملاغیاث سمیت 34جنگجو ہلاک

کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ اور فضائی حملے میں نو سکیورٹی اہلکاروں اور اہم جنگجو کمانڈر سمیت34، افراد  ہلا ک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات کے ضلع کارخ میں سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے د ر میان جھڑپ میں نو سکیورٹی اہلکار، طالبان کے چیف کمانڈر ملا غیاث الدین،اور جنگجوہلاک ہو گئے۔ صوبائی پولیس کے سربراہ امین االلہ عا مر خل نے بتایا طالبان کمانڈر ملا غیا ث الدین کی قیادت میں طالبان جنگجوؤں نے ضلع کا رخ کے ملومہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کیا، یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں سکیورٹی فورس کے 9جوانوں کی بھی موت ہو گئی اور خطرناک طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجو مارے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جھڑپ میں 15 سے زائد جنگجو اور چھ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ہرات پولیس کے سربراہ نے بتایا سکیورٹی فورس کی جانب سے صوبے کے دیگر مقامات میں جنگجوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ دریں اثنا جنوبی قندھار صوبہ کے معروف ضلع میں طالبان کے کمین گاہ پر فضائیہ کے حملے میں مجموعی طور سے 25 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغانستان

مزید : صفحہ آخر


loading...