گھوٹکی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

گھوٹکی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

گھوٹکی(خصوصی نامہ نگار)گھوٹکی میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے علاقے کھینجو میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق مقتولین موٹرسائیکل پرعدالت میں پیشی پر جا رہے تھے کہ رینی کینال پل کے مقام پر گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ملزمان کامیاب واردات کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔قتل ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کوری برادری ہے، مقتولین کی شناخت قبول کوری، جیٹوں کوری، جلال کوری کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ تین سال قبل کوری برادری کی لڑکی کو مبینہ اغوا پر کوری برادری کے مسلح افراد نے سیاہ کاری کے الزام میں لونڈ قبیلے کے ایک شخص کو قتل کیا تھا جس کے جواب میں لونڈ قبیلے کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کوری برادری کے قبول کوری اور جلال سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔مقتولین کے ورثا نے لاشیں اٹھا کر کھینجو تھانے پر احتجاج کے دوران مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔پولیس نے تینوں مقتولین کی لاشیں تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

حیدرآباد میں 2 روزہ مینگوفیسٹیول کا انعقاد

مزید : صفحہ آخر


loading...