سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کاانعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں خزاں 2019میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔گریجوئیٹ، انڈر گریجوئیٹ اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقادایس ایم آئی یو میں منعقد کیاگیا۔انٹری ٹیسٹ میں سندھ بھر سے طالبعلموں نے شرکت کی۔ اس دفعہ ایس ایم آئی یو میں چار سو نشستوں کے عوض 2000 کے قریب امیدواروں نے داخلوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروائی تھی۔جو کہ گذشتہ کی نسبت زیادہ تعداد ہے۔اس موقع پر وائس چانسلرسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ اس دفعہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ریکارڈ طالبعلموں نے داخلوں کیلئے اپلائی کیا جو کہ مقررہ نشستوں سے کئی گنا زیادہ تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں اس دفعہ ریکارڈ طالبعلموں نے داخلوں کیلئے رجوع کیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ادارہ اب ایک اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ بن گیاہے۔