کراچی، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

  کراچی، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لانڈھی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کی جان لے لی، واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے میں ملزم نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل کر دیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مرتضی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔مقتول خاتون کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -