سعید غنی کا کچرے ڈھیر ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،حامد حقانی

سعید غنی کا کچرے ڈھیر ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،حامد حقانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)سوداگران کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملیر محلہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حامد حقانی،کمانڈر (ر)محمد اقبال اور سماجی کارکن عابد راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کراچی کے پانچوں اضلاع کے میونسپل کمشنر،ضلعی انتظامیہ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر کراچی بھر سے کچرے کے ڈھیر کو صرف 7یوم میں ختم کرنے کے جو احکامات جاری کیے ہیں وہ ایک مستحسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مشنری اور مشینری جب تک بیک وقت متحرک نہیں ہوگی اس وقت تک کراچی میں صفائی ستھرائی کے امور کو حتمی شکل نہیں دی جاسکتی۔عابد راجپوت نے اپنی مدد آپ کے تحت اصول کو اپناتے ہوئے کہا کہ ہر ضلع کی سماجی،تعلیمی،سیاسی اور تمام فلاحی اداروں کو بھی اس کار خیر میں شامل کیا جائے تاکہ انفرادی اور اجتماعی طور پر کراچی بھر میں اس اہم ترین کام کو آخری شکل دی جاسکے کیونکہ بارش سے قبل ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے سے بارش کے پانی کا رساؤ بہتر ہوسکے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -