کراچی،گودھرا میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مالک گرفتار

کراچی،گودھرا میں گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ مالک گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر) نیو کراچی گودھرا کالونی میں گٹکے کے کارخانے پر پولیس کا چھاپہ بھاری مقدار میں گٹکا چھالیہ اور مختلف اقسام کی پتیاں برآمد کارخانے کا مالک گرفتار تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گودھرا کالونی میں گٹکے کے کارخانے پرچھاپہ مار کر کارخانے کے مالک محمد قاسم ولد محمد یوسف کو گرفتار کرکے کارخانے سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا چھالیہ اور مختلف اقسام کی پتیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بڑی مقدار میں گٹکا تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا تاہم پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے400 گرام چرس بھی برآمد ہونے کا دعوی کیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...