محمد مرسی کی شہادت پرمسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،حافظ احمد علی

  محمد مرسی کی شہادت پرمسلم حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،حافظ احمد علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام(س) کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ صدر محمد مرسی کی شہادت مسلم حکمرانوں اوردنیا کی مسلم اقوام کے لئے ایک گہری سازش ہے مسلمانوں کی عالمی تنظیموں اور مسلم حکمرانوں کو اس پر سراپا احتجاج ہوکر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔اپنے بیان میں حافظ احمدعلی نے کہاکہ صدر مرسی کی زندگی اس وقت کے مسلم حکمرانوں کے لئے ایک عملی نمونہ ہے،پارلمینٹ کے اندر اور پارلمینٹ کے باہرصدر مرسی کی اسلام پسندی قابل ستائش ہے۔انکی قربانی اور شہادت کو کبھی بہلایا نہیں جاسکتا۔اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی ،سیکرٹری اطلاعا ت، مفتی عابد،جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولاناحماد مدنی،عبدالستار بلوچ،قاری عبدالوہاب انقلابی،مفتی ظل الرحمن، غلام صمدانی گجر،مفتی محمد علی قمر،وصی احمد صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے بھی صدر محمد مرسی کی ظالمانہ اور مظلمانہ شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...