پانی کی قلت تسلیم کرنا ناکام حکمرانی کی مثال ہے، جمال صدیقی

  پانی کی قلت تسلیم کرنا ناکام حکمرانی کی مثال ہے، جمال صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کراچی میں پانی کی قلت کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت 12سالوں کراچی سمیت صوبے بھر میں پانی کی فراہمی کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بناسکی وزیراعلیٰ سندھ کا اعترافی بیان ان کی 12سالہ ناکام حکومت کا اعتراف ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے سندھ کے ناکام حکمرانوں کے پاس آج بھی کراچی کے پانی کے لیے کوئی پلاننگ نہیں ہے 12سال حکومت کرنے والوں کا معصومانہ اعتراف جرم ناکافی ہے وزیراعلیٰ صاحب ایک گلاس پانی کو بڑھانا ان 12سالوں میں آپ کی ذمہ داری تھی کراچی کی عوام سے پیپلزپارٹی حکومت کا سوتیلا سلوک پرانی روایت ہے سندھ حکومت اگر کراچی کو اپنا سمجھتی تو آج شہر کھنڈر نہیں ہوتا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...