کراچی،مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمدشروع

  کراچی،مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمدشروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپرہائی وے پرقائم عارضی مویشی منڈ ی میں مختلف شہروں سے قربانی کی جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،لاڑکانہ کے بعد دیگرشہروں سے جانوروں سے بھرے 14 کے قریب ٹرالرمویشی منڈی میں پہنچ چکے ہیں،جبکہ مزید قربانی کے جانوروں کی کھیپ کراچی مویشی منڈی سپرہائی وے کے لئے روانہ ہوچکی ہیں،جانوروں کوموسمی اثرات سے بچانے کے لیے پہلے کی نسبت اس بار سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی نئے طرز پر قائم کی گئی ہے،900 ایکڑ رقبے پر قائم کی گئی،اس مویشی منڈی میں 48خصوصی سی بلاکس بنائے گئے ہیں اوران بلاکس میں سے 6 وی وی آئی پی اور 22 بلاکس وی آئی پی بنائے گئے ہیں جبکہ 8 بلاک گائے کے لیے اور 4 بلاک اونٹوں کے کے لیے مختص کیے گئے ہیں،جبکہ آٹھ جنرل بلاکس ہیں جہاں مویشی منڈی آنے والے شہریوں اور بیوپایوں کی سہولت کے لیے ایک فوڈ اسٹریٹ بھی قائم کی جارہی ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا صاف ستھرے ماحول میں انہیں فراہم کی جائیں گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...