پرویز محمودقتل کیس،تین ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری

  پرویز محمودقتل کیس،تین ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس میں ملوث ملزمان مسعود عرف کالا، آصف عرف آلٹواوربابر عرف موٹا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیاہے۔ہفتہ کو جماعت اسلامی کے سابق ٹاون ناظم ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس کی سماعت کے موقع پر مقدمے کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان مسعود عرف کالا، آصف عرف آلٹو، بابر عرف موٹا کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا،مفرور ملزمان میں عمران نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبدالرحمن، سابقہ سیکٹر انچارج فیصل،جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، فیضان الیاس، سمیر نائی، شکیل موٹا شامل ہیں پولیس کا الزام تھا کہ گرفتار ملزمان نے ڈاکٹر پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے،ڈاکٹر پرویز محمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا،حادثے میں پرویز محمود کے ہمراہ انکے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ملزمان نے اپنی ٹارگٹ کلر اسکواڈ کے ساتھ مقتولین کو نشانہ بنایا،ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیا

مزید : صفحہ آخر


loading...