کراچی،ماڑی پور بس اور ڈمپر میں تصادم 3 افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر بس اور ڈمپر میں تصادم 3 افراد زخمی ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ غلامان عباس اسکول دعا ہوٹل کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور کنٹریکٹ بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد 25 سالہ سلمان ولد سلیم 40 سالہ جاوید ولد عثمان اور 20 سالہ جلیل ولد غلام علی زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حادثے کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی بس نجی کمپنی کی کنٹریکٹ بس اور ملازمین کو کمپنی چھوڑنے کیلئے جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔